اپر کرم پاراچنار:- ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ بھر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام ہیڈز آف لائن ڈیپارٹمنٹس سے آئی پی ایم ایسرٹل ہر آنے والے شکایات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ
ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ بھر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام ہیڈز آف لائن ڈیپارٹمنٹس سے آئی پی ایم ایس اور پاکستان سیٹیزن پورٹل ہر آنے والے شکایات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پرفارمینس ریوییو میٹنگ کا انعقاد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر نے بعض محکمہ جات کے ہیڈز کو آئی پی ایم ایس پر اچھے کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں داد دی۔ اورآئندہ کیلیے بھی اچھی کارکردگی کرنے توقع کی۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کرم نے بعض محکمہ جات کے ہیڈز کو میٹنگ سے غیر حاضری کی بناء پر اُن سے Explanation کال کردی۔ اور سات دن کے اندر اندر تحریری رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس جمع کرنے کے ہدایات جاری کئے۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر کرم نے بعض محکمہ جات کے دفاتربھی سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ کے تحت سیل کرنے کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکو احکامات بھی صادر کئے۔
میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر آنے والے شکایات کا جائزہ لیا اورآل ہیڈز آف لائن ڈیپارٹمنٹس کو سیٹیزن پورٹل پر آنے والے شکایات کے بروقت ازالہ کرنے کے بارے ہدایات جاری کئے۔
میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم عصمت اللہ سمیت،اے اے سی اپر کرم محمد عامر خان، اے اے سی سنٹرل کرم شہروز خان، اے اے سی علیزئی محمد یوسف خان اور تمام محکمہ جات کے ہیڈزنے شرکت کی۔
Comments
Post a Comment