ڈسٹرکٹ  کرم کے پی پولیس پولیو مہم/کرائم میٹنگ

 



 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سنٹرل کرم عنایت خان کی سربراہی میں تھانہ سنٹرل کرم میں پولیو/کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔


میٹنگ میں ایس ایچ او نواز خان،لائن آفیسر صدہ عبید الرحمن، تھانہ محرران اور OHC سنٹرل کرم سمیت تمام سنٹرل کرم کے پوسٹ انچارجان نے شرکت کی


تفصیلات کے مطابق تھانہ سنٹرل میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ جان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سنٹرل کرم عنایت خان کی سربراہی میں پولیومہم کی سیکیورٹی/کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ڈی ایس پی سنٹرل کرم عنایت خان نے کہا کہ آئی جی پی خیبر پختون خوا معظم جاہ انصاری،ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ طاہر ایوب خان ڈی پی او کرم ارباب شفیع اللہ جان کی ہدایت پر انسداد پولیو مہم کے دوران فل پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے اور دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس فورس عوام کے جان، مال اور آبرو کے تحفظ کے لیے جدید تقاضوں کے



 مطابق فرائض انجام دے رہی ہے اور ضلع کرم میں منشیات فروشی اور دیگر جرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور جس پوسٹ انچارج کی حدود میں اس نوعیت کے جرائم کی موجودگی کی اطلاع ہوئی تو اس پوسٹ کے انچارج کیخلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی ایس پی نے ہدایت کی کہ جرائم کی بیخ کنی اورمنشیات کا مکمل خاتمہ پولیس اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوسکتی ہے۔ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری، منشیات کاخاتمہ اور مقدمات میں ریکوری یقینی بنانے کی تاکیداً ھدایت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

اے این ایف پنجاب کی لاہور میں بڑی کاروائی

اپر کرم پاراچنار:- ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ بھر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام ہیڈز آف لائن ڈیپارٹمنٹس سے آئی پی ایم ایسرٹل ہر آنے والے شکایات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ

ایس ایچ اؤ لوئر کرم رشید خان اور ساتین چیک پوسٹ کے  ایس ائی محمد شفیق اور محرر عبدالحق کی صدہ بائی پاس پر  کامیاب کاروائی