Posts

Showing posts from December, 2021

ڈسٹرکٹ  کرم کے پی پولیس پولیو مہم/کرائم میٹنگ

Image
   ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سنٹرل کرم عنایت خان کی سربراہی میں تھانہ سنٹرل کرم میں پولیو/کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس ایچ او نواز خان،لائن آفیسر صدہ عبید الرحمن، تھانہ محرران اور OHC سنٹرل کرم سمیت تمام سنٹرل کرم کے پوسٹ انچارجان نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق تھانہ سنٹرل میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ جان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سنٹرل کرم عنایت خان کی سربراہی میں پولیومہم کی سیکیورٹی/کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی سنٹرل کرم عنایت خان نے کہا کہ آئی جی پی خیبر پختون خوا معظم جاہ انصاری،ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ طاہر ایوب خان ڈی پی او کرم ارباب شفیع اللہ جان کی ہدایت پر انسداد پولیو مہم کے دوران فل پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے اور دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس فورس عوام کے جان، مال اور آبرو کے تحفظ کے لیے جدید تقاضوں کے  مطابق فرائض انجام دے رہی ہے اور ضلع کرم میں منشیات فروشی اور دیگر جرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور جس پوسٹ انچارج کی حدود م...

اپر کرم پاراچنار:- ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ بھر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام ہیڈز آف لائن ڈیپارٹمنٹس سے آئی پی ایم ایسرٹل ہر آنے والے شکایات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ

Image
                                                ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ بھر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام ہیڈز آف لائن ڈیپارٹمنٹس سے آئی پی ایم ایس اور پاکستان سیٹیزن پورٹل ہر آنے والے شکایات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پرفارمینس ریوییو میٹنگ کا انعقاد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر نے بعض محکمہ جات کے ہیڈز کو آئی پی ایم ایس پر اچھے کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں داد دی۔ اورآئندہ کیلیے بھی اچھی کارکردگی کرنے توقع کی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کرم نے بعض محکمہ جات کے ہیڈز کو میٹنگ سے غیر حاضری کی بناء پر اُن سے Explanation کال کردی۔ اور سات دن کے اندر اندر تحریری رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس جمع کرنے کے ہدایات جاری کئے۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر کرم نے بعض محکمہ جات کے دفاتربھی سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ کے تحت سیل کرنے کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکو احکامات بھی صادر کئے۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر آنے والے شکایات کا ج...

ایس ایچ اؤ لوئر کرم رشید خان اور ساتین چیک پوسٹ کے  ایس ائی محمد شفیق اور محرر عبدالحق کی صدہ بائی پاس پر  کامیاب کاروائی 

Image
چوری ،ڈکیتی اور لوٹ مار  میں ملوث  7 ملزمان گرفتار۔جن  کا تعلق اپر کرم  کے گاؤں مالی خیل سے ہے۔ جو خیبرپختونخوا کے علاؤہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار ،ڈکیتی اور چوری کے جرائم ملوث ہیں۔ان پر خیبرپختونخوا کے مختلف  تھانوں میں FIR کاٹے جا چکے ہیں۔ حال ہی میں لوئر کرم کے تھانے میں ان پر کئ وارداتوں کے FIR کاٹے جا چکے ہیں۔یہ گروہ  مالی خیل گینگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔  جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔  (1) ذیشان حیدر ولد جان گل (2) داؤد ولد کاکائے (3) منیر ولد صابر حسین ( 4) سفر علی ولد سردار حسین ( 5) بشارت حسین ولد عاشق حسین (6) گل حسین ولد شین گل (7) مازار ولد مرزا حسین  ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ نوٹ : یہ ملزمان صدہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں چوری کرنے کےلیے پلاننگ کررہے تھے۔ 

اے این ایف پنجاب کی لاہور میں بڑی کاروائی

• ڈی ایچ ایل پارسل کے ذریعے 9 لانگ کوٹز میں چھپائ  گئ آئس برآمد-   • آئس کو بڑی مہارت سے کپڑوں میں چھپایا گیا تھا-  • پارسل عمران خان نامی شخص جو کہ پشاور کا رہائشی ہے اس کے نام پر بک کیا گیا تھا-  • منشیات سے بھرا سامان آسٹریلیا بھیجا جانا تھا-  • برآمد شدہ مواد کا وزن 23 کلو کے قریب یے-  • اے این ایف نے تمام سامان تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دیں-